اردو نیوز اپڈیٹس

ہر چیز کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب اگر اپنے حق کے لیے لڑے تو دوسروں کو کیا مسئلہ ہے. پنجاب اگر اپنے حصے کی نہریں نکالناچاہے تو دوسروں کا کیا تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ نہروں پر اعتراض ہوا چپ رہی، حالانکہ پنجاب نے پانی چوری نہیں کرنا تھا، اپنے حصے کا پانی استعمال کرنا تھا، اپنے پانی سے چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا.میرا پانی، میرا پیسا ہے، آپ کو کیا تکلیف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب سیلاب متاثرین کی مدد پر اعتراض ہورہا ہے، پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا.اس پر آپ کو کیا اعتراض ہے؟انہوں نے کہا کہ پنجاب تو کسی دوسرے صوبے کو نہیں کہتا کہ اپنا حق نہ لو اور نہ پنجاب نے کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت کی لہذا ہمیں مشورہ نہ دیں اور اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین آج ایک دوسرے کو جوتے مار رہے ہیں، دنیا نے پگڑیاں اچھالنے والوں کو حال دیکھ لیا جب کہ اپنی ذات پر تنقید قابل برداشت ہے لیکن پنجاب پر تنقید قبول نہیں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں. آپ پیسے کہاں لگاتے ہیں، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

3 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

3 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

3 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

3 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

3 hours ago