پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایم ایف وفد کی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے وفد کو میکرو اکنامک اہداف اور معاشی صورت حال سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل، مالیاتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پہلی سہہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں ممکنہ شارٹ فال کا بھی جائزہ پیش کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کی پاور ڈویژن اور ایف بی آر میں بریفنگ شیڈول ہیں۔ آئی ایم ایف وفد سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ آئی ایم ایف مشن صوبائی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ سرپلس اور زرعی انکم پر ٹیکس وصولی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ صوبائی حکومتوں کے نمائندے آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کریں گے۔ ایف بی آر حکام ٹیکس ریونیو سمیت اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…
پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…