پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر موجود ہیں، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل کی لبنان میں دراندازی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے. اسرائیلی جارحیت کا تسلسل مذاکرات کو بے معنی بنا دے گا. یہ دھوکہ دہی اور ممکنہ معاہدوں پر عدم سنجیدگی کی ایک خطرناک علامت ہےعلاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز میں لبنان اور تمام مزاحمتی محور شامل ہیں، جنگ بندی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت اور ان کا سخت ردعمل ہوگا۔محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بات چیت سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات غیر معقول ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…