پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی جنرل عاصم منیر نے دو قومی نظریے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا طرز زندگی ہندوؤں سے مکمل طور پر مختلف ہے ہمارا مذہب رسم و رواج روایات سوچ اور مقاصد سب کچھ جدا ہیں اسی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے نئی ریاست کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور انتھک جدوجہد کی آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے مسلمان اور ہندو مذہب تہذیب زبان اور ثقافت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں یہی فرق ہمیں ایک الگ قوم بناتا ہے اور یہی ہماری شناخت ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور پنجگور میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اوروں کے برعکس میرا یقین ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس…