اردو نیوز اپڈیٹس

پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ غیر ملکی سفارتکار اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی تقریب میں موجود تھے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی جبکہ بگل بجا کر وزیر اعظم کی آمد کا اعلان کیا گیا اور شہباز شریف کو بھی سلامی دی گئی وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایم اے کاکول میں پریڈ کا معائنہ کیا اور گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کی حلف برداری کے عمل میں شریک ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے اعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک نے حاصل کی صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین کے حصے میں آیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کیڈٹ کو دیا گیا لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جبکہ انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی شہباز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت ان کے لیے باعث اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم اتحاد قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کی علامت ہیں وزیر اعظم نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہو رہے ہیں جس کا نظم و ضبط دنیا بھر میں مثالی سمجھا جاتا ہے ہماری مسلح افواج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

21 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

21 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

21 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

21 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

21 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

21 hours ago