پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سعودی عرب نے مشترکہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان کو عہدے سے ہٹا کر وزیر دفاع کا عسکری امور کا مشیر مقرر کردیا جبکہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی فورسز کی پسپائی سے حوثیوں کی جنوبی شہر عدن کی جانب پیش قدمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ پیش رفت حوثیوں کے خلاف چھ ہفتوں سے جاری فوجی کارروائی کے لیے بھی دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کی تبدیلی کا شاہی فرمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت جنرل فیاض الرویلی اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ اتحادی فوج کی کمان بھی سنبھالیں گے جبکہ فہد السلمان وزیر دفاع کے عسکری امور سے متعلق مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گےیاد رہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی ہے اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو باب المندب کے علاقے سے پیچھے ہٹ کر عدن کی جانب اپنی پوزیشن مضبوط کرنا پڑی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ یورپی…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال تقریباً 46 فیصد کمپنیاں ملازمین کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی اور غیر معیاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس…