اردو نیوز اپڈیٹس

یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 11 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں تباہ کن سیلابی صورتِ حال پر یورپی یونین نے فوری طور پر ہنگامی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کایہ کیلس نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کر کے سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ہے۔یوپین یونین نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر ہنگامی انسانی ضروریات کے لیے تقریباً 350 ملین روپے کی امداد مختص کردی ہے۔ترجمان یورپی یونین پاکستان کے مطابق شدید مون سون بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں سینکڑوں قیمتی جانیں لے لیں، سیلاب کے باعث کئی لوگ تاحال لاپتہ ہیں، متاثرہ خاندانوں اور تمام متاثرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان یورپی یونین پاکستان نے بتایا کہ یہ امداد معتبر انسانی ہمدردی کے شراکت دار اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس امداد میں جان بچانے والی صحت کی سہولیات، بیماریوں کے عدم پھیلاؤ کے لیے پانی، صفائی اور حفظانِ صحت (WASH) کی سہولیات شامل ہیں۔ امداد میں انتہائی کمزور طبقات کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے نقد امداد یورپی یونین اس نازک وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کایہ کیلس نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے یورپی یونین کی پاکستان کی امدادی اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی امداد پر تشکر ادا کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اپاکستان اور یورپی یونین کے بڑھتے روابط پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا۔پاکستان اور یورپی یونین نے ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار بحالی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

21 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

21 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

21 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

21 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

21 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

21 hours ago