اردو نیوز اپڈیٹس

یورپ میں ٹرین سروس منسوخ ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ
چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی میں اچانک خرابی کے باعث یورو اسٹار نے لندن سے پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم جانے والی تمام ٹرینیں غیر معینہ مدت تک منسوخ کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں لندن کے سینٹ پینکریاز اسٹیشن پر موجود عملے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سفری منصوبے مؤخر کریں اور بعد کی تاریخ کے لیے دوبارہ بکنگ کروائیں۔
دوپہر تک برطانیہ، فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈز کے درمیان کم از کم ایک درجن یورو اسٹار سروسز منسوخ ہو چکی تھیں جبکہ متعدد ٹرینیں تاخیر یا روٹ میں تبدیلی کا شکار رہیں۔ نیشنل ریل کے مطابق یہ بڑا خلل دن کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے یورو اسٹار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینل ٹنل میں اوور ہیڈ پاور سپلائی کے مسائل کے بعد لی شٹل کی ایک ٹرین خراب ہو گئی، جس کے باعث لندن آنے اور جانے والی تمام سروسز معطل کر دی گئیں۔ یورو اسٹار نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بغیر کسی اضافی چارج کے اپنی بکنگ تبدیل کر سکتے ہیں، یا ٹکٹ منسوخ کر کے مکمل رقم واپس یا ای واؤچر حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب یورو ٹنل کی لی شٹل سروس، جو گاڑیوں کو فولک اسٹون اور کیلے کے درمیان لے جاتی ہے، بھی بجلی کے مسئلے کے باعث معطل رہی۔ فولک اسٹون کے مقام پر مسافروں کو ساڑھے تین گھنٹے تک کی تاخیر کا سامنا ہے جبکہ کیلے ٹرمینل پر بھی تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر رپورٹ کی گئی ہے۔ متاثرہ مسافروں نے معلومات کی کمی اور سہولیات نہ ملنے پر شکایات کیں۔ کئی خاندان گھنٹوں سے ٹرینوں اور گاڑیوں میں محصور رہے، کچھ مسافروں کے مطابق خوراک اور پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔ لی شٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بجلی کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں اور صورتحال بہتر ہونے پر سروس بحال کر دی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرمبادلہ میں اضافہ دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس…

11 hours ago

پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے…

11 hours ago

پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے…

11 hours ago

اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیرِ خارجہ کا ڈھاکہ میں مصافحہ مسکراہٹوں کا تبادلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں…

11 hours ago

قائمہ کمیٹی اجلاس میں 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہونےکا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا…

11 hours ago

پاکستان 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے…

11 hours ago