اردو نیوز اپڈیٹس

یوکرین میں جنگ بندی کیلئے 26 ممالک فوج بھیجنے کو تیار ہیں فرانسیسی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے کہا ہے کہ 26 مغربی اتحادیوں نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے صورت میں اگلے دن ہی یوکرین میں زمینی، سمندری یا فضائی راستے سے فوجیوں کو تعینات کرنے کا باضابطہ طور پر وعدہ کیا ہے۔فرانسیسی رہنما نے 35 ممالک کے سربراہ اجلاس کے بعد کہا کہ یوکرین کے لیے سکیورٹی گارنٹی اس وقت نافذ العمل ہو جائے گی جب گولیاں چلنا رک جائیں گی۔گزشتہ ماہ الاسکا میں روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں، پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان براہ راست بات چیت کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ہم ایسا کرنے جا رہے ہیں۔ٹرمپ نے مغربی رہنماؤں سے فون پر بات چیت کی اور میکروں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کی سکیورٹی کے لیے بھیجی جانے والی فورس کے لیے امریکی حمایت کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔یوکرین کے معاملے میں امریکہ کی طرف سے براہ راست شامل ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم میکروں نے کہا تھا کہ انہیں یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کا حصہ بننے کی امریکی آمادگی پر کوئی شک نہیں ہے۔ٹرمپ نے حال ہی میں اشارہ دیا تھا کہ امریکی حمایت ممکنہ طور پر فضائی مدد کی شکل میں آ سکتی ہے اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر سے یوکرین کی فضائی حدود کے لیے زیادہ سے زیادہ تحفظ کے بارے میں بات کی ہے۔فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب کی فون کال کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کو روس کے تیل اور گیس کی درآمد کو روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔27 رکنی یورپی یونین نے 2027 کے آخر تک گیس اور تیل کی تمام درآمدات ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے نشاندہی کی کہ روس نے ایک سال میں یورپی یونین سے ایندھن کی فروخت کے طور پر 1.1 بلین یورو وصول کیے ہیں، حالانکہ اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ مغربی اتحادیوں نے اب یوکرین کے ساتھ پختہ عہد کیا ہے، جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور انہیں جنگ کے خاتمے کے لیے روس پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔واضح رہے کہ معاہدے کی صورت میں کچھ ممالک نے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا ببانگ دہل اعلان کر رکھا ہے اور امریکہ پہلے ہی اس طرح کے اقدام سے انکار کر چکا ہے۔یورپی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اس موقع پر فوجیوں کی تعیناتی سے شاید مغرب کے خلاف پیوتن کے بیانیے میں مدد ملے گی۔ماسکو نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی مغربی افواج کو تعینات نہیں کیا جانا چاہئے اور اس نے اصرار کیا ہے کہ اسے ضامن کے طور پر کام کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونا چاہئے، اس خیال کو یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے مسترد کردیا ہے۔
فرانس کے صدر نے شکایت کی کہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق تازہ ترین کوششوں کے باوجود روس یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

19 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

19 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

19 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

19 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

19 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

19 hours ago