یہ جوتے ہیں یا کچھ اور؟ مارگریٹ کوالی کے انوکھے سینڈلز نے سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں، لندن میں اپنی فلم ’دی ڈاگ اسٹار‘ کے پریمیئر میں ان کے پہنے گئے غیر معمولی سینڈلز نے مداحوں کو حیران کردیا۔ مارگریٹ کوالی تقریب میں ایسے سینڈلز پہن کر پہنچیں جو پہلی نظر میں تقریباً دکھائی ہی نہیں دیتے۔ ان کے منفرد ڈیزائن نے عام جوتوں کے تصور سے ہٹ کر ایک نیا فیشن انداز پیش کیا۔ رپورٹس کے مطابق ان سینڈلز کو ’نیکڈ سینڈلز‘ کہا جارہا ہے، ان کا ڈیزائن اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ پاؤں کو مکمل طور پر ڈھانپنے کے بجائے بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نمایاں ہوتے ہیں، جبکہ پاؤں کا بیشتر حصہ کھلا رہتا ہے۔ اداکارہ کے اس منفرد فیشن اسٹائل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جس کے بعد صارفین کی جانب سے سینڈلز کے ڈیزائن پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مارگریٹ کوالی کے اس انداز نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ہالی ووڈ کی تقریبات میں صرف لباس ہی نہیں بلکہ منفرد جوتے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *