پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1, 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4,174 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے
