پاکستان نیوز پوائنٹ
کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی ہوگئی ، لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں 6 ٹیمیں میڈلز کے لیے مقابلہ کریں گی۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے کوالیفائنگ ایونٹس کا شیڈول جاری کر دیا،آئی سی سی مینز اولمپک کوالیفائر 5 سے 13 فروری 2028 تک بنگلادیش میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ویمنز اولمپک کوالیفائر 26 فروری سے 5 مارچ 2028 تک امریکا میں ہوگا،ویمنز اولمپکس کے لیے بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔ ایشیا، یورپ، اوشیانا اور افریقا کی ٹاپ رینک ٹیموں نے ویمنز اولمپکس کے لیے جگہ بنالی،مینز اور ویمنز دونوں کوالیفائنگ ایونٹس میں 8، 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر کوالیفائر میں 2 گروپس پر مشتمل 13 میچز کھیلے جائیں گے،ہر گروپ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی۔ دونوں گروپس کی فاتح ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی،فائنل جیتنے والی ٹیم لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے آخری کوالیفائنگ نشست حاصل کرے گی

