شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں صدر مملکت آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے میجر عدنان اسلم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا میجر عدنان اسلم بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج سے لڑتے ہوئے چند روز قبل شدید زخمی ہوئے تھے ، ‎صدر مملکت نے کہا میجر عدنان اسلم نے جرات اور بہادری سے قومی فریضہ ادا کیا،‎قوم اپنے شہید بیٹوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،‎شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،‎صدر مملکت نے دعا کی ، الّلہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ‎صدر مملکت نے کہ قوم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت پرامن مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے، ‎دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ‎شہداء کی قربانیاں پاکستان کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، ‎صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *