دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں اللہ ایرانی قوم کو بڑی فتح سے نوازے گا خامنہ ای کا قوم کیلیے پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران پر اسرائیلی حملوں اور ان میں امریکی شمولیت کے بعد ایرانی قیادت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے اور اب اسے اس کی سزا ضرور دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑا جرم ہے جس کا حساب چکانا ہوگا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے جارحیت کی ہے اور اسے اس کا جواب ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کسی بھی دھونس یا جبر کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور اپنا دفاع کرنا جانتی ہے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں کہا کہ ایران کا جواب دینا اس کا قانونی اور جائز حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس سے موجودہ صورتحال پر مشاورت اہم ہے اور ایران اپنی جوہری افزودگی جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ہمیں یہ نہیں بتا سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے امریکا کے الزامات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے وقت پر اور اپنے انداز میں بھرپور جواب دے گا اور سلامتی کونسل کو خطے کے امن کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *