پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ عارضی ہے پن بجلی کی پیداوار بڑھنے اور ایل این جی کی سپلائی کے بعد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،ایران امریکہ جنگ کے باعث ایل این جی نہیں مل رہی ہے ملک میں 4ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کاسامناہے۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اویس لغاری نے کہاکہ ملک میں سولر اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا پریس کانفرنس کامقصد عوا م کو بجلی کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرناہے ایران امریکہ کی جنگ کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑرہی ہے ملک میں کل 3ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت تھی جب 500میگاواٹ بجلی کی کمی ہوتی ہے تو پورے ملک میں ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے پڑتی ہے پیک آور میں لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتاہوں اس وقت ملک میں 4ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامناہے انہوں نے کہاکہ پن بجلی کی پیداور کے بعد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ملک میںپن بجلی کی کمی ہوگئی ہے ایل این جی نہ ملنے کی وجہ سے 3ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت ہوئی ہے ہم نے ہمیشہ عوام کو اندھیروں سے نکال ہے یکم اپریل کے بعد ایل این جی کی سپلائی نہیں آرہی ہے گیس کے سپلائی کے بعد لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،دیہی اور شہری علاقوں میں ایک جیسے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے فرنس آئل سے1440میگاواٹ بجلی پیداکررہے ہیں عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ عارضی لوڈشیڈنگ ہے سوشل میڈیا پر غیر ذمہدارانہ بیانات دیئے جارہے ہیں۔
