خوش آمدید اے سپہ سالار محترم فیلڈ مارشل کا ایران کا منفرد استقبال دنیا بھر میں چرچا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایک خصوصی موسیقی پر مبنی خراجِ تحسین پیش کیا ہے. جس میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔یہ نغمہ خیرسگالی کے ایک علامتی اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اسے ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ایران نے ثقافتی انداز میں کسی غیر ملکی فوجی رہنما کو خراج پیش کیا ہے۔ خوش آمدید اے سپہ سالار محترم، خوش آمدی بہ تہران کے عنوان سے یہ گانا ایرانی گلوکار رضا بہرامی نے پیش کیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نوعیت کا خراج تحسین اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا جو نہ صرف اس دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے. بلکہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی عکاسی بھی کرتا ہے۔فیلڈ مارشل منیر جو پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں بدھ کے روز تہران پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے جس کی تصدیق ایرانی حکومت نے کی۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ دورہ جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *