ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.41 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا. 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ٹماٹر کی قیمت میں 4.54 فیصد اور آلو کی قیمت میں 2.94 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح انڈے 2.19 فیصد اور پیاز 2.17 فیصد مہنگے ہوئے۔ گڑ، دال ماش، دال چنا، کیلے اور سگریٹ بھی ان اشیاء میں شامل ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8.51 فیصد کمی ہوئی جب کہ چینی 0.25 فیصد، خشک دودھ 0.20 فیصد اور ویجیٹیبل گھی (2.5 کلو) 0.17 فیصد سستا ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹا، چاول، لہسن، دال مونگ اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *