پاکستان نیوز پوائنٹ
فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار ، 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد 6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرینگے۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور اور 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے۔ فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 1 لاکھ 16 ہزار اور 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 3 لاکھ 46 ہزار اور 30 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرینگے۔ اس کے علاوہ 41 لاکھ سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار فکس ٹیکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔
