اردو نیوز اپڈیٹس

آئندہ چند گھنٹوں میں دنیا کو اچھی خبر مل سکتی ہے امریکی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں دنیا کو اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر پیش رفت متوقع ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے جاری مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اگرچہ ابھی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان خدشات کو بھی دور کرے گا جو آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق ہیں۔ ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جنگی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کو محدود کردیا تھا۔مارکو روبیو کے مطابق مجوزہ معاہدہ ایسے عمل کا آغاز ہوسکتا ہے. جس کے نتیجے میں دنیا کو ایرانی جوہری ہتھیاروں کے خدشات سے نجات مل سکے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کا بڑا حصہ طے پا چکا ہے اور اس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کی حتمی تفصیلات پر کام جاری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

23 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

23 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

23 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

23 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

23 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

23 hours ago