اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر قانونی امیگریشن، نادرا، کوسٹ گارڈز اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی ڈین جاروس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران برطانوی وزیر مملکت نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کیا۔ ڈین جاروس نے کہا کہ سائبر کرائم ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کی مؤثر روک تھام کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں پہلے سے بہترین تعاون موجود ہے، جسے مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق دونوں فریقین نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔ اس یادداشت کے ذریعے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے درمیان تعاون کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران برطانیہ اسمگل کی جانے والی منشیات کے 330 کیسز ناکام بنائے گئے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں تربیتی پروگراموں، نادرا، امیگریشن، کوسٹ گارڈز اور سائبر کرائم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ محسن نقوی نے اپسکیل منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستانی اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک نے وزارتِ داخلہ کے درمیان قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانیہ کے متعلقہ حکام کے علاوہ پاکستان کے وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ، چیئرپرسن سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

4 minutes ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

13 minutes ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

16 minutes ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

21 minutes ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

23 minutes ago

حوثیوں کا جنگ بندی کیلئے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ سعودی عرب نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی…

39 minutes ago