اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی خودمختاری کے احترام اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی اخبار ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علی الزیدی نے امریکی صدر سے گفتگو میں اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ عراق کی سرزمین کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف جارحیت0 کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پرامن حل اور تعمیری مذاکرات ضروری ہیں۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیادوسری جانب عراقی وزارت دفاع نے مغربی عراق میں دفاعی لائن کے ساتھ فوجی تعیناتی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول عبداللہ کے مطابق جزیرہ اور مغربی نینوا آپریشنز کمانڈز کے دستوں نے راوہ اور حطرا کے درمیان دفاعی لائن پر اپنی پوزیشنیں مضبوط کرنا شروع کر دی ہیں۔اس اقدام کا مقصد دریائے فرات کے شمال میں جزیرہ ریجن اور نینوا و صلاح الدین صوبوں کی جانب سیکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنا ہے۔ ترجمان کے مطابق فوجی تعیناتی سے صحرائی علاقوں کو محفوظ بنانے، باقی ماندہ عسکریت پسند عناصر کا تعاقب کرنے اور انہیں ان علاقوں کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے شہریوں اور تجارتی ٹرانسپورٹ کے لیے مختصر راستہ بھی فراہم ہوگا، جس سے سرمایہ کاری اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ فوجی دستے اپنے متعلقہ آپریشنل علاقوں میں صحرائی علاقوں کی سیکیورٹی جاری رکھیں گے۔ادھر وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف علی الزیدی نے جمعرات کو دفاعی صنعتوں کے کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہیں مقامی طور پر تیار اور جدید بنائے گئے فوجی سازوسامان کا معائنہ کرایا گیا۔وزیراعظم کے میڈیا آفس کے مطابق اس سازوسامان میں مختلف اقسام کا گولہ بارود، ہلکے، درمیانے اور بھاری ہتھیار، ڈرون سسٹمز اور نگرانی کے آلات شامل تھے۔علی الزیدی نے ملکی دفاعی صنعت کو ترقی دینے کی حمایت کرتے ہوئے حکام کو نجی شعبے کو شامل کرنے اور خصوصی مہارت رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ عراق کے پاس مقامی مہارت اور افرادی قوت کے ذریعے اپنی ضروریات کے مطابق ہتھیار اور فوجی سازوسامان تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے جدید دفاعی صنعت کی ترقی کو قومی خودمختاری کا اہم ستون قرار دیا اور تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری کے ساتھ فوجی پیداوار میں تیز رفتار تکنیکی پیش رفت سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے دفاعی صنعتوں کے کمیشن کی صلاحیتوں اور پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس کی پیداواری اور تکنیکی استعداد بڑھانے کے لیے ضروری وسائل اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس اقدام کا مقصد مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنا اور غیر ملکی سپلائی پر انحصار کم کرنا ہے۔دفاعی صنعتوں کا کمیشن حال ہی میں قائم کیا گیا ہے اور یہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کو جواب دہ ہے۔ اس کا مقصد عراق کی دفاعی صنعتی بنیاد کو دوبارہ تعمیر کرنا اور مسلح افواج و سیکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کرنا ہے۔واضح رہے کہ عراق میں فوجی سازوسامان کی تیاری کی صنعت 1970 کی دہائی سے موجود ہے، جب کہ ایران عراق جنگ کے دوران 1980 کی دہائی میں اس میں نمایاں توسیع ہوئی۔ تاہم 1991 کی خلیجی جنگ اور 1990 کی دہائی میں عائد بین الاقوامی پابندیوں کے باعث اسلحے کے ذخیرے اور صنعتی ڈھانچے کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

5 minutes ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

8 minutes ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

10 minutes ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

13 minutes ago

حوثیوں کا جنگ بندی کیلئے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ سعودی عرب نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی…

31 minutes ago

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی ایک ہی دن میں 25 کھرب ڈالر ڈوب گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص کی فروخت کے باعث…

34 minutes ago