اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اسلام آباد میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور روس کی یونیورسٹی آف ورلڈ سویلائزیشنز کے اشتراک سے پاک روس آئی ٹی تعاون پر اعلیٰ سطح کا ویبینار منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی۔ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتیں اور روس کی سائنسی و انجینئرنگ مہارت ایک دوسرے کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہیں، اڑان پاکستان میں ای پاکستان معاشی تبدیلی کا اہم ستون ہے، جبکہ 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز، سائبر سکیورٹی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے مشترکہ ٹیکنالوجی مصنوعات، پائلٹ منصوبوں اور پاکستانی و روسی کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے کی تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک روس ٹیکنالوجی تعاون سے مشترکہ مصنوعات، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ دونوں ممالک کی آئی ٹی صنعتوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

4 minutes ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

13 minutes ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

18 minutes ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

21 minutes ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

23 minutes ago

حوثیوں کا جنگ بندی کیلئے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ سعودی عرب نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی…

39 minutes ago