اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات میں اہم پیشرفت جلد معاہدے کی امید

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں مذاکرات کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے 25 فروری سے 11 مارچ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے اصلاحات اور ماحولیاتی اقدامات کے شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ تاہم 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت ابھی تک اسٹاف لیول معاہدہ طے نہیں ہو سکا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے اصلاحاتی ایجنڈے پر قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مذاکرات کے دوران مالیاتی خسارہ کم کرنے اور سرکاری مالیات کو مضبوط بنانے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے، جبکہ سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی معاشی ٹیم سے گفتگو کی گئی۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔مذاکرات کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے ممکنہ معاشی اثرات اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

12 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

12 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

12 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

12 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

12 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago