پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے مدعو نہیں کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے یہ دعویٰ کیا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی یہ رپورٹس بے بنیاد ہیں کہ ایران نے آئی اے ای اے کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے مدعو کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی شق 8 کے مطابق جوہری معاملے پر مذاکرات 60 روزہ مدت کے اندر ہوں گے، بشرطیکہ دستاویز کی شق 13 میں درج مذاکرات کے آغاز کی تمام پیشگی شرائط پوری کی جائیں،مفاہمتی یادداشت کی شق 9 یہ واضح کرتی ہے کہ 60 روزہ مدت کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کی موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر بوشہر جیسے جوہری مراکز میں جاری معائنہ کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا، تاہم ان تنصیبات کے معائنے، جہاں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باعث آئی اے ای اے کی رسائی معطل کر دی گئی تھی، مذاکراتی عمل اور اس کے نتائج سے مشروط ہوں گے۔ایرانی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ تنصیبات سے متعلق کسی بھی قسم کی آئندہ پیش رفت جاری مذاکرات اور ان کے حتمی نتائج کے مطابق طے کی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں دھماکے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات واپس لینے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے، جہاں وہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش…