پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں لیکن میری طرف سے صاف انکار ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا نے ایران کو فوجی شکست دے دی تو میلونی دوبارہ دوستی چاہتی ہیں، وہ اپنی گرتی ہوئی مقبولیت بچانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطالوی وزیراعظم نے جی سیون سمٹ میں ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی تھی، اٹلی میں جارجیا میلونی کی مقبولیت مسلسل کم ہورہی ہے جس کی وجہ ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ نہ دینا ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جارجیا میلونی نے جنگ کے دوران اٹلی کے ہوائی اڈے استعمال نہیں کرنے دیے جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا، اٹلی اور نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کے لیے سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، امریکا اٹلی کو پسند کرتا ہے اور ہمیشہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جارجیا میلونی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جھوٹی کہانی گھڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر کے اس تبصرے پر حیران ہیں جو کہ مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔جارجیا میلونی نے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے بیانات سراسر من گھڑت ہیں، میں سچ مچ حیران ہوں، میں نہیں جانتی کہ امریکا کے صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…