پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوجی کارروائی کرے گا۔واشنگٹن ڈی سی میں نیوز بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکی فوج کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایران بحری جہازوں پر حملے بند کر دے تو ہم اپنی ناکہ بندی ختم کر دیں گے لیکن اگر وہ جہازوں کو نشانہ بناتا رہا تو ہم بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کے پاس دو راستے ہیں، یا تو وہ اس معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے بحری راستہ کھلا رکھے اور جہازوں پر حملے بند کر دے، یا پھر اسے گزشتہ رات کی طرح مسلسل امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ے ڈی وینس نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھول نہیں دیتا اور جہازوں پر حملے بند نہیں کر دیتا
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…