اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی ایرانی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال 40 روزہ جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی۔ ایک بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری سے خوف زدہ ہے، آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کو غیر مستحکم کرنے کا کام امریکا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکا کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف حملوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ اگر خطے کے ممالک ایران کے ساتھ تعاون کریں اور امریکا کے ساتھ تعاون سے گریز کریں تو اجتماعی سلامتی حاصل کی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک بیان میں امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکی حملوں میں ایرانی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج پورے خطے کیلئے تباہ کن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے انفراسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کرے گا جیسے کبھی اس کا وجود ہی نہ تھا، امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو یہ تنازع مزید پھیل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

21 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

21 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

21 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

21 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

21 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

22 hours ago