پاکستان نیوز پوائنٹ
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اُس وقت تک تعلقات بحال نہیں ہونگے جب تک ایسا منصفانہ امن قائم نہ ہو جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری صدر کا یہ بیان قاہرہ میں اسٹیٹ اسٹریٹجک کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران سامنے آیا۔مصری صدر نے کہا کہ کوئی دیرپا امن نہیں ہو گا، کوئی حقیقی استحکام نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات بحال نہیں ہونگے جب تک منصفانہ امن قائم نہ ہو جو اسرائیلی قبضے کو ختم کرے، جارحیت کا خاتمہ کرے، سرزمین کے جائز مالکان کے حقوق بحال کرے اور سب کو تحفظ فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصفانہ امن خطے کے لوگوں کو استحکام اور خوشحالی میں رہنے کا موقع فراہم کرے گا۔سیسی نے غزہ کی جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا. جس کا اطلاق اکتوبر 2025 میں ہوچکا ہے. تاہم اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ ساتھ ہی مصر نے ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کے لیے حالیہ فریم ورک ڈیل کی بھی حمایت کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…
پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…