پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد میں آج شام صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد آئندہ سیاسی لائحہ عمل کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے معاملات کو سیاسی مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا حل سیاسی سطح پر اور قانون ساز اسمبلی کے فورم کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے تشدد اور محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے بعد آزاد کشمیر سے متعلق آئندہ لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…