اردو نیوز اپڈیٹس

آسٹریلوی وزیراعظم کی سڈنی حملے کے زخمی مسلمان ہیرو کیلئے اسپتال آمد بہادری پر خراج تحسین پیش کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بونڈی بیچ حملے کے دوران شوٹر کو قابو کرنے والے احمد ال احمد سے ملاقات کی اور ان کی تیمارداری کی۔اس موقع پر انتھونی البانیز نے احمد ال احمد کی جرات اور بہادری کی تعریف کی اور ان کو اپنے ملک کا بہترین فرد قرار دیا۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں 43 سالہ شامی نژاد دکاندار احمد ال احمد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک مبینہ حملہ آور کو قابو کرلیا اور متعدد جانیں بچائیں۔اس دوران وہ خود بھی 2 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے. واقعے کے بعد سے وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ان کے زخموں کی سرجری کر دی گئی ہے اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن نے منگل کی دوپہر سڈنی کے جنوبی علاقے میں واقع سینٹ جارج اسپتال میں احمد ال احمد سے ملاقات کی اور ایڈمرلٹی ہاؤس سے لائے گئے پھول پیش کیے۔انہوں نے بتایا کہ بادشاہ چارلس نے بھی ذاتی طور پر احمد کی خیریت دریافت کی ہے، موسٹن کے مطابق احمد کو بہادری کا اعزاز دیے جانے کی توقع ہے اور اس کے لیے انہیں متعدد بار نامزد کیا جا چکا ہے۔وزیراعظم انتھونی البانیز نے منگل کی صبح تقریباً آدھا گھنٹہ احمد کے ساتھ گزارا، اور ان کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔احمد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے احمد کے حوالے سے بتایا کہ وہ کافی لینے جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی.ایسے موقع پر احمد نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کو بچانے کا فیصلہ کیا۔البانیز نے احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری تمام آسٹریلینز کے لیے مشعلِ راہ ہے، وہ ایک نہایت عاجز انسان ہیں۔وزیراعظم نے احمد کے والدین سے بھی ملاقات کی جو شام سے اپنے بیٹے کی تیمارداری کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ البانیز کے مطابق والدین اپنے بیٹے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِاعلیٰ کرس منس نے بھی پیر کی رات احمد سے اسپتال میں ملاقات کی۔سابق وزیراعظم جان ہاورڈ نے بھی احمد کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریلیا میں دیکھی گئی سب سے بڑی انفرادی بہادری کی مثال ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس ملک میں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے اچھے لوگ موجود ہیں۔احمد ال احمد کی معاونت کے لیے شروع کی گئی گو فنڈ می مہم میں دو ملین ڈالر سے زائد عطیات جمع ہو چکے ہیں، جن میں امریکی ارب پتی اور ہیج فنڈ پرشنگ اسکوائر کے بانی ولیم ایکمین کی جانب سے 99,999 ڈالر کا عطیہ بھی شامل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

4 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

4 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

4 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

4 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

4 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago