اردو نیوز اپڈیٹس

آسٹریلیا کا قومی دن پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےصدرمملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے قومی دن پرآسڑیلیا کے گورنر جنرل اور عوام کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پیرکو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان،آسٹریلیا شراکت داری باہمی احترام اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے، موسمیاتی مزاحمت اور جدت میں پاکستان آسٹریلیا تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے روابط سے باہمی تفہیم مزید مضبوط ہوگی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے علاقائی و عالمی امور میں پاکستان اور آسٹریلیا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

16 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

16 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

16 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

16 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

16 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

16 hours ago