اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچوں کے ماہانہ خرچ سے متعلق خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ کر نے کا حکم دیا اور کہا کہ بچوں کے خرچے میں سالانہ 10 فیصد اضافہ 2019 سے شمار کیا جائے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو بقایاجات کا حساب سالانہ اضافے کے حکم کے مطابق کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہائیکورٹ نے والدہ کے حق میں 15 ہزار ماہانہ خرچے کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا، خرچہ عدت کی مدت تک ہوگا جب کہ عدالت نے جہیز کے سامان کی متبادل قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق بچوں کا والد برطانوی شہری ہے، زیادہ خرچہ دینے کی استطاعت رکھتا ہے، والد نے برطانیہ میں ماہانہ آمدن 500 سے 600 پاؤنڈ ہونے کا مؤقف اختیار کیا، برطانیہ میں رہائش بذات خود کسی شخص کی حقیقی آمدن ثابت نہیں کرتی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ والد کی آمدن کا تعین کرتے وقت اس کے کام کی نوعیت، ملازمت اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینا ضروری ہے، بچوں کی تعلیم، پرورش اور ضروریات کو ماہانہ خرچے کے تعین میں مدنظر رکھنا ضروری ہے، سپریم کورٹ نے بھی قرار دیا کہ بچوں کی کفالت کی ذمہ داری شادی ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ بچوں کی کفالت کی ذمہ داری والد پر ہے، بچوں کے والدہ کے پاس رہنے سے یہ ذمہ داری ختم نہیں ہوتی، والد کی محدود آمدن کا دعویٰ محض بیان کی بنیاد پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق والد کو اپنی مالی استطاعت محدود ہونے کے دعوے کی دستاویزی شہادت فراہم کرنا ہوگی، والد کا محدود آمدن کا دعویٰ تنخواہ کی سلپ جیسے دستاویز سے ثابت ہونا چاہیے، بچوں کے خرچے کا تعین ان کی ضروریات اور والد کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم نے ائیرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھ کر سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم…

2 hours ago

وزیرِاطلاعات عطا تارڑ کا نیشنل سائبر سکیورٹی اور سوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاطلاعات عطا تارڑ نے نیشنل سائبرسکیورٹی اورسوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے…

2 hours ago

ہم موجودہ بحران کو سنبھالنے کیلئے ایران گئےتھے مولانا فضل الرحمان نے کل ہاوس کو مس کوٹ کیا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

2 hours ago

خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کی تفصیلات بیان کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل تہران…

3 hours ago

روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس…

3 hours ago

ٹرمپ کیساتھ ملکر ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلیے ختم کرنے کا نادر موقع موجود ہے نیتن یاہو

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نے ایران کو اپنے ملک کے لیے وجودی خطرہ قرار…

3 hours ago