پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِاطلاعات عطا تارڑ نے نیشنل سائبرسکیورٹی اورسوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے کا اعلان کر دیا. سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کونسل میں وفاقی وزارتیں، تمام صوبائی حکومتیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے)، سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (سمپرا) اور اقوامِ متحدہ کا ادارہ یو این ڈی پی شامل ہوں گے، جبکہ پی ٹی اے کونسل کی قیادت کرے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ محض رسمی مہمات یا ایک ہفتے کی آگاہی سے ڈیجیٹل چیلنجز پر قابو نہیں پایا جا سکتا،اسی لیے کونسل قائم کی جائے گی تاکہ سال کے 365 دن عوامی سطح پر آگاہی اوراصلاحات کو یقینی بنایا جا سکے.انہوں نے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں ڈیجیٹل لٹریسی کو لازمی نصاب کا حصہ بنانے اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل لٹریسی سیل قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔ وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ میسجنگ اور مائیکرو انفلوئنسرز کے دور میں ہر شہری تک درست پیغام پہنچانا ضروری ہے، تاکہ وہ مالیاتی اسکیموں، ڈیپ فیکس اور مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے لیے اے آئی لیبلنگ کو قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ذریعے تمام پلیٹ فارمز پر لازمی قرار دینے کی تجویز ہے، تاکہ صارفین کو معلوم ہو سکے کہ کون سا مواد مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل تہران…
پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا…
پاکستان نیوز پوائنٹ روسی جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نے ایران کو اپنے ملک کے لیے وجودی خطرہ قرار…