اردو نیوز اپڈیٹس

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ریاض میں سعودی عسکری افسران سے اہم ملاقاتیں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد سعودی چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے عسکری تعلقات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی سکیورٹی سمیت مختلف مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں فضائی افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے دیگر عسکری افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بلوچستان دہشتگردی کا شکار تدارک کیلئے فیلڈ مارشل فوج کو لیڈ کر رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کی…

15 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے…

15 hours ago

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بےبنیاد بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے…

15 hours ago

مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور داخلی استحکام کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے…

15 hours ago

پاکستان سے ایران کے لیے پہلی فیری سروس کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران کے درمیان پہلی فیری سروس کا آغاز جنوری کے…

15 hours ago

نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سننے والے جج بینی…

15 hours ago