اردو نیوز اپڈیٹس

مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور داخلی استحکام کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا. انہیں تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے سے متعلق اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے فارمیشن کی تربیت اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا. جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا. جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گی۔ یہ مشق مستقبل کے جنگی ماحول سے ہم آہنگی، جدت اور لچک پر پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔فیلڈ مارشل نے مستقبل کے میدانِ جنگ سے ہم آہنگی کیلئے جدت اور انوویشن پر زور دیا، فوجی جوانوں کیلئے سپورٹس و تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا، انہوں نے جسمانی فٹنس اور مورال کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سنٹر کا دورہ بھی کیا، جدید اور مکمل طبی سہولت پر میڈیکل سٹاف کی کاوشوں کی تعریف کی۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اعلیٰ معیار، نظم وضبط اوربے لوث قومی خدمت کے کلچر کوفروغ دے رہی ہیں. مسلح افواج ملک کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اورداخلی استحکام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے. مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں. ملک کی جغرافیائی سرحدوں اورداخلی سلامتی کیلئے چوکس ہیں۔

قبل ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز کی لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر لاہور نے استقبال کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

3 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

3 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

3 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

3 hours ago