اردو نیوز اپڈیٹس

نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سننے والے جج بینی ساگی ہلاک ہوگئے۔ جج ساگی طویل عرصے سے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حادثہ روٹ 6 پر پیش آیا، جب جج ساگی اپنے سفر کے دوران غیر متوقع طور پر ایک گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گاڑی آف روڈ چل رہی تھی اور اچانک ہائی وے پر آ گئی، جس کے باعث جج ساگی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی۔ حادثہ چار جنوری کو بیرشیبہ ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم اور پیرامیڈکس موقع پر پہنچے۔ اسرائیلی ایمرجنسی اسپتال میگن ڈیوڈ ایڈوم نے بتایا کہ کہ حادثے کے منظر کو دیکھنے والے طبی عملے نے اس واقعے کو حیران کُن قرار دیا۔جج بینی ساگی اس سے قبل نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کر رہے تھے، جو ملک میں طویل عرصے سے زیر سماعت ہیں۔جج ساگی کی موت کے بعد یہ کیس ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتا ہے اور سماعت میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔نیتن یاہو نے اس سے قبل اسرائیلی صدر سے اپنی معافی کی درخواست بھی کی تھی، تاہم جج کی موت کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

2 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

2 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

2 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

2 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

2 hours ago