پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا ریکارڈ ہے کہ وہ خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے. بھارت کو دوسروں کو وعظ کرنے کے بجائے اپنے آپ کو بدلنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں فیضِ الٰہی مسجد اور ملحقہ جائیدادوں کا انہدام مسلم کش اقدامات کی مہم کا حصہ ہے۔ یہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام اور بعد ازاں مندر کی تعمیر کا تسلسل ہے اور اقلیتوں کے خلاف بھارتی نفرت انگیز ہندوتوا مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم نے چین کا دورہ کیا اور پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد فریقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔ پاکستان چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جبکہ مذاکرات میں پاکستان نے چین کو جموں و کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر کو تاریخ کا ایک حل طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے حل پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے 6 جنوری کو میانمار کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، جبکہ انڈونیشیا اور مصر کے وزرائے خارجہ اور بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے بھی رابطے کیے۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ اور اماراتی وزرائے خارجہ سے بھی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…