اردو نیوز اپڈیٹس

اب تک 43 ایرانی جنگی جہازوں کا نقصان یا تباہ کیا جا چکا امریکی سینٹرل کمانڈ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اب تک 43 ایرانی جنگی جہازوں کا نقصان یا تباہ کیا جا چکا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے جنگ کے پہلے ہفتے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن 28 فروری2026ء کو دوپہر ایک بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوا، آپریشن میں امریکی فضائی، بحری اور ڈرون صلاحیتیں استعمال کی گئیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ بی ٹو سٹیلتھ اور بی ون بمبار طیارے آپریشن میں استعمال کئے گئے، ایف15، ایف 16، ایف 18 اور ایف 22 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا، ایران میں آپریشن کے دوران ایف 35 سٹیلتھ فائٹرز نے بھی حصہ لیا، اے10 حملہ آور طیارے اور الیکٹرانک وار فیئر طیارے استعمال کئے۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کو استعمال کیا گیا ہے، یام کیو9 ریپر اور دیگر ڈرونز بھی کارروائی میں شامل تھے، پی 8 میری ٹائم پٹرول اور آر سی135 جاسوس طیارے استعمال بھی کئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ امریکی بحری بیڑے اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز بھی آپریشن کا حصہ ہیں، جوہری توانائی سے چلنے والے ایئر کرافٹ کیریئرز بھی تعینات کئے، امریکی کارگو طیارے سی 17 اور سی 130 بھی آپریشن میں شامل ہیں، فضائی ری فیولنگ ٹینکرز کے ذریعے جنگی طیاروں کو مدد فراہم کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

14 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

15 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

15 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

15 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

15 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

15 hours ago