پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو انتہائی سنگین اور تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکا جنگ بھی ہار چکا ہے اور انتخابات میں بھی شکست سے دوچار ہوا ہے۔انہوں نے امریکی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نائب صدر جے ڈی وینس شکست تسلیم کر چکے ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو بھی برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔محسن رضائی نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پوڈ کاسٹر بن چکے ہیں۔ واشنگٹن میں آخر کس کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ایرانی رہنما نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں ایران بھرپور اور سخت ردعمل دے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبوں کی تجویز پچھلے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی مختلف جامعات کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس…
پاکستان نیوز پوائنٹ پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے…