اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 نومبر آذربائیجان کی قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی تاریخی یادگار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریباً تین دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، آذربائیجان کی کامیابی شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، آذربائیجان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات ناقابلِ شکست ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ہمراہ شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، باکو میں یومِ فتح کی پریڈ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس تھی۔ انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے، جنوبی قفقاز خطہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے نام اپنے پیغام میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

میرا خیال ہے کہ پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائے جائیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبوں کی تجویز پچھلے…

17 minutes ago

خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی پالیسی اب کابل نہیں اسلام آباد سے آئے گی فیصل کریم کنڈی

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے…

20 minutes ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی مختلف جامعات کا…

22 minutes ago

آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکراگئے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس…

25 minutes ago

امریکا کو جنگ شروع کرنے پر تباہ کن نتائج بھگتنا ہوں گے محسن رضائی کا انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو…

38 minutes ago

اے آئی معاشرے سے انسانیت ختم کررہی ہے پوپ لیو

پاکستان نیوز پوائنٹ پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے…

40 minutes ago