اردو نیوز اپڈیٹس

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی مختلف جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ نشستوں کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے جن کے ترجمان پاک فوج نے مدلل اور جامع جوابات دیے۔ اس موقع پر قومی و بین الاقوامی معاملات، افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر طلبہ نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کیا اور پاک افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر…

15 minutes ago

میرا خیال ہے کہ پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائے جائیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبوں کی تجویز پچھلے…

17 minutes ago

خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی پالیسی اب کابل نہیں اسلام آباد سے آئے گی فیصل کریم کنڈی

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے…

20 minutes ago

آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکراگئے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس…

25 minutes ago

امریکا کو جنگ شروع کرنے پر تباہ کن نتائج بھگتنا ہوں گے محسن رضائی کا انتباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو…

38 minutes ago

اے آئی معاشرے سے انسانیت ختم کررہی ہے پوپ لیو

پاکستان نیوز پوائنٹ پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے…

40 minutes ago