پاکستان نیوز پوائنٹ
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں مکہ معاہدے میں نئے ممکنہ ارکان کی شمولیت کے روڈ میپ پر تبادلۂ خیال ہوا۔ اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد حاقان فیدان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ رکن بننے کے خواہشمند ممالک کے لیے کیا طریقہ کار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اصولوں کے حوالے سے فیصلے کیے، شکر ہے ہر چیز بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سے قبل ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی رابطے برقرار رکھنے، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری گلبرگ لاہور میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے پہلے خلاباز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے خلا سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی…
پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 دن مسلسل اضافے…