اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی لاہور کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے خدمات کی فراہمی میں لگنے والے وقت، عملے کے رویے اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا، محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر بھی گئے اور شہریوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر شہریوں نے ٹوکن کے حصول کے لیے باہر انتظار کرنے کی شکایات کیں، تاہم سنٹر کے اندر انتظامات اور تیز رفتار خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹوکن کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے، لیکن سنٹر کے اندر چند ہی منٹوں میں کام مکمل ہو جاتا ہے، بعض شہریوں نے بتایا کہ انہیں صرف 10 منٹ میں اپنی باری مل گئی، جبکہ ایک بزرگ شہری نے عملے کے تعاون اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند منٹ میں ان کا کام مکمل ہوگیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سنٹر کے اندر بہترین انتظامات اور شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی پر نادرا عملے کو شاباش دی، انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ٹوکن کے حصول کے دوران انتظار کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو سنٹر کے اندر فراہم کی جانے والی تیز رفتار خدمات کی طرح ٹوکن کے حصول کے مرحلے میں بھی سہولت فراہم کی جا سکے، انہوں نے بعض شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کو بروقت اور بلا تاخیر خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہریوں کا اعتماد اور مثبت فیڈ بیک ہی کسی ادارے کی کامیابی کا اصل معیار ہے۔ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کی محسن نقوی کے گھر آمد سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری گلبرگ لاہور میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن…

1 hour ago

پاکستان کے پہلے خلاباز کی خلا سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے براہِ راست گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے پہلے خلاباز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے خلا سے…

1 hour ago

سندھ حکومت بوہرہ برادری کے سرمائے و تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت…

1 hour ago

اجلاس میں نئے ممکنہ ارکان کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا حاقان فیدان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد…

1 hour ago

لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ…

1 hour ago

مسلسل 2 روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 دن مسلسل اضافے…

2 hours ago