اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کے پہلے خلاباز کی خلا سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے براہِ راست گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کے پہلے خلاباز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے خلا سے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے براہِ راست گفتگو کی، جس کے دوران پاکستانی قیادت نے خلائی مشن میں شریک قومی خلاباز سے رابطہ کیا۔ چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہفتے کو چین کے خلائی سٹیشن تیانگونگ میں موجود پاکستانی خلاباز ذیشان علی سے براہِ راست رابطہ کیا، یہ رابطہ پاکستان کے خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے صدر دفتر میں کیا گیا۔ یہ رابطہ پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے، جس کے ذریعے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کو مدارِ زمین میں موجود اپنے خلاباز سے براہِ راست گفتگو کا موقع ملا۔ اس سے قبل ذیشان علی 25 نومبر کو چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے تیانگونگ خلائی سٹیشن پہنچے تھے، وہ اس مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ شامل ہیں اور چین کے 2 خلابازوں تانگ ہونگ بو اور وو یی کے ہمراہ خلائی سٹیشن پر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ خلائی مشن کے دوران پاکستانی خلاباز چین کے ساتھ مشترکہ سائنسی تجربات میں حصہ لے رہے ہیں، ان سرگرمیوں میں تجرباتی نمونوں اور آلات کی تنصیب، ان کی کارکردگی کا جائزہ اور خرد ثقلی ماحول میں مختلف سائنسی تجربات شامل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کی محسن نقوی کے گھر آمد سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری گلبرگ لاہور میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن…

3 minutes ago

سندھ حکومت بوہرہ برادری کے سرمائے و تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت…

9 minutes ago

محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی…

11 minutes ago

اجلاس میں نئے ممکنہ ارکان کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا حاقان فیدان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد…

13 minutes ago

لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ…

16 minutes ago

مسلسل 2 روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 دن مسلسل اضافے…

27 minutes ago