پاکستان نیوز پوائنٹ
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کے لیے متفق ہونا پڑے گا، خیبر پختونخوا کے امن و ترقی کے لیے ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، صوبے میں ہر طبقے کے لوگوں نے امن کے لیے شہادتیں دیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا اور اس کا تشخص بہتر بنانا ہے، بچوں اور نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لہر میں ہر طبقے کے لوگوں کو نقصان پہنچا، اسکول کے بچوں نے بھی اس جنگ میں شہادتیں پیش کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کا ایک سافٹ ایمج ہم نے آگے کرنا ہے، ہماری پہلی ترجیح یہاں امن دوبارہ بحال کرنا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 3…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے…