پاکستان نیوز پوائنٹ
یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ کارروائی میں 427 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یمنی مسلح افواج نےآپریشن فجرِالیمن کےتحت حوثی ملیشیا کےخلاف بڑی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی قیادت، اجتماعات اور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حوثی ملیشیا کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کئی اہم مقامات اور سٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا، آپریشن کےتحت 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ 142 فوجی گاڑیاں، جنگی سازوسامان اور نقل وحمل کے ذرائع بھی تباہ کیے گئے۔ یمنی فوج نے مجموعی طور پر آپریشن فجرِ الیمن کے تحت حوثیوں کے خلاف ایک ہزار 119 کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 3…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے…