اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا اسپانسر افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو 30 اکتوبر 2026 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان طالبان رجیم کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں، افغان طالبان اپنے مذموم مقاصد کے لیے غیرریاستی عناصراورکرائے کے جنگجواستعمال کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغانستان کواب بھی غیر ریاستی عناصر چلارہے ہیں، یہ ایک رجیم ہے، افغانستان میں روسی مداخلت کے بعد وہاں متعدد ایجنسیوں اور پراکسیز نے اپنی جڑیں مضبوط کرلیں، جیش العدل، القاعدہ، آئی ایس کے پی جیسی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں اس بات کی نشاندہی اقوام متحدہ اورامریکہ کے علاوہ کئی ممالک کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان سے صرف یہ کہتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندردہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے، افغان طالبان رجیم نے نورولی خارجی، بشیرزیب، گل بہادر جیسے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں اور وہیں سے انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے. اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کی عالمی سطح پر کوئی ساکھ نہیں ہے. دنیا افغان رجیم کو نارمل ریاست والا رویہ اختیار کرنے پرمجبور کرے، بین الاقوامی برادری افغان طالبان کو مجبور کرے کہ وہ منشیات کی کاشت اورپیداوارروکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج افغانستان رجیم کی طرف سے تمام خطرات بشمول ڈرونز کا سدباب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 3…

55 minutes ago

پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور…

57 minutes ago

اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا فیصل کریم کنڈی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی…

1 hour ago

ایران سے مذاکرات اچھے مرحلے پر ہیں امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر…

1 hour ago

یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری 427 جنگجو ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ…

1 hour ago

آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کی تجویز اس وقت زیر غور ہے عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے…

1 hour ago