اردو نیوز اپڈیٹس

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیاایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کو مبارک باد دی اور اجلاس کے دوران نتیجہ خیز مشاورت، پرتپاک مہمان نوازی اور بہترین انتظامات کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون اور روابط کے فروغ سمیت ای سی او کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ مسائل کے حل، کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابل عمل راستہ ہیں۔ملاقات میں فریقین نے مسلسل رابطوں اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان و ترکمانستان کا تجارت و توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

24 seconds ago

یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ یورپی…

5 minutes ago

یمن میں حالات کشیدہ سعودی عرب نے اتحادی فوج کے کمانڈر کو ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سعودی عرب نے…

7 minutes ago

یو اے ای میں آئندہ سال 46 فیصد کمپنیوں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال تقریباً 46 فیصد کمپنیاں ملازمین کی…

9 minutes ago

پنجاب میں 9 جان بچانے والی ادویات جعلی اور غیر معیاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ میں تصدیق

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی اور غیر معیاری…

15 minutes ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی…

18 minutes ago