پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔ ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ راشد میردوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، توانائی، نقل و حمل اور عوامی روابط کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ بین الحکومتی کمیشن دونوں ممالک کی دوستی کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اہم فورم ہے، کمیشن کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ راشد میردوف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستانی قیادت کے مشکور ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ یورپی…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سعودی عرب نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال تقریباً 46 فیصد کمپنیاں ملازمین کی…