پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں میر علی اور اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے میر علی اور اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 43 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میر علی میں 35 جبکہ اورکزئی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ دہشتگردوں کو وطن عزیز میں شرانگیزی کی کوششوں اور اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے نیٹ ورکس کے خاتمے اور دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے…